Urdu

سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی مشکلات میں اضافہ،نیب ضمنی ریفرنس دائر کریگا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہوتا دکھا دیاکیونکہ نیب نے عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعلی سندھ کے خلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق نیب ضمنی ریفرنس دائر کرے گا۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق قائم علی شاہ کے خلاف پہلے سے دائر ریفرنس میں انکوائری مکمل کرلی ہے، کالج کی زمین کی الاٹمنٹ کا ایک ریفرنس دائر ہوچکا ہے، اور قائم علی شاہ پر کندھ کوٹ میں کالج کی زمین پرائیوٹ پارٹی کو دینے کا الزام ہے۔ بعد ازاں عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کردی اور نیب سے قائم علی شاہ کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Back to top button
Close
Close