Urdu

سال نو پر فائرنگ، کراچی پولیس کاعوام کو شکایت کے اندراج کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کا سال نو پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ایک اور حکمنامہ جاری ہوا ہے اور کراچی پولیس نے زمے دار شہریوں سے واٹس ایپ کے ذریعے مدد مانگ لی اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا خصوصی واٹس ایپ نمبر 03435142770 جاری کردیا گیا اور غلام نبی میمن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع سب سے پہلے ون فائیو مدد گار کو دی جائے، شہری خود کو محفوظ رکھتے ہوئے ایسے عناصر کی ویڈیو بنائیں، اور کراچی پولیس کے جاری کردہ نمبر پر ویڈیوز واٹس ایپ کریں، غلام نبی میمن کا مزید کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر فوری گرفتاری اور مقدمہ درج ہوگا، اور فائرنگ کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو، کارروائی عمل میں لائی جائے گی، غلام نبی میمن نے تمام متعلقہ افسران کو حکم پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ صرف فائرنگ نہیں بلکہ اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی، ایڈیشنل آئی جی کے مطابق اسلحے کی نمائش کرنے والا کے اسلحہ ضبط، لائسنس منسوخ کروائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close