Urdu

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ڈویل سیٹ جے ایف۔17 تھنڈر کی تکمیل اور بلاک-III کی پیداوار کا باضابطہ آغاز

کامرہ: پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں ڈویل سیٹ جے ایف۔17 تھنڈر کی تکمیل اور بلاک-III کی پیداوار کا باضابطہ آغاز کردیا گیاسربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں تعینات سفیر جناب نونگ رونگ کی تقریب میں معزز مہمان کی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کا پی اے سی، کامرہ کو 2020 کے پیداواری اہداف اور کوویڈ-19 وباء کے باعث درپیش چیلنجز کے باوجود جے ایف۔17 تھنڈرطیاروں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ جے ایف۔17 تھنڈر پروگرام دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کی ایک درخشاں مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے گذشتہ دو دہائیوں میں مستعدی کے ساتھ اس مشترکہ منصوبے کو ڈرائنگ بورڈ سے لے کر تکمیل کے مراحل تک کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ڈویل سیٹ جے ایف۔17 تھنڈر طیارہ ہر طرح کے عسکری آپریشنز میں جنگی کاروائیاں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک فضائیہ کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ جے ایف۔17 تھنڈر بلاک-ااا  ائیرو اسپیس ٹیکنالوجی کا عظیم شاہکار ہے جو موجودہ بدلتے جیو پولیٹیکل حالات میں پاک فضائیہ کو کریڈیبل ڈیٹیرنس برقرار رکھنے کی صلاحیت مہیا کرے گا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے جے ایف۔17 تھنڈر کی اوورہالنگ کے لئے خصوصی طور پر تعمیر کردہ ہینگر کا بھی افتتاح کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close