Urdu

پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پَریڈ برائے سال 2020 کا انعقاد

کراچی: پاک بحریہ کی سالانہ فلیٹ ایفیشنسی کمپٹیشن پَریڈ برائے سال 2020 کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سالانہ فلیٹ ایفیشنسی پَریڈ کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا کہ  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمِرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے پاکستان نیوی فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا. نیول چیف نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں سمندری تحفظ, گوادر پورٹ اور سی پیک کی سکیورٹی میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے. اور پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے, امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے کے بدلتے جیو پولٹیکل حالات سے بخوبی واقف ہے اور سمندری محاذ کے دفاع کے لیے پر عزم ہے. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے فرائض کی انجام دہی میں فلیٹ یونٹس اور افسران کے جذبے کو سراہا.مہمانِ خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو ایفیشنسی شیلڈز سے نوازا۔

Leave a Reply to Anonymous Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close