Urdu

کراچی گلشن اقبال میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج ، قاری گرفتار

کراچی: شہر قائد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں سال کا پہلا چائلڈ پورنو گرافی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور سرکل کی فوری کارروائی کے نتیجے میں ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم قاری ہے جو بچی حراساں کرنے کے ساتھ، غیز اخلاقی حرکتیں کیا کرتا تھا۔ ملزم عبدل قدیم بچی کو غیر اخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرکے پیسوں کا تقاضہ کر رہا تھا اور ملزم نے بچی کی تصاویریں اس کی والدہ کو بھیجیں اور رقم مانگی، رقم نہ دینے پر بچی کی تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ ایف آئی اے کے مطابق کاروائی تیرہ سالہ بچی کی والدہ کی شکایت پر کی گئی اور خاتون کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل چیک کیا تو متاثرہ بچی کی کئی تصاویر بھی مل گئی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر فیض اللہ کریجو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں
مقدمہ نمبر 1/2021 درج کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close