Urdu

گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے  نلتر میں منعقدہ  چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ اپنے نام کر لیا

گلگت: 21جنوری2021: پی اے ایف  اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ حالیہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی الپائین اسکی کپ میں وقار جونیئر کی سلالم اور جائینٹ سلالم کیٹیگریز میں شاندار کاردگردگی کی بدولت گلگت  بلتستان اسکاؤٹس نے الپائین اسکی کپ جیت لیا۔ وہ دونوں کیٹیگریز میں بھرپور فارم میں نظر آئے اورایک طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ اپنے نام کرا لیا۔ سلالم کیٹیگری میں سابقہ اولمپئین پاک فضائیہ کے محمد عباس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اسی کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے وقار جونیئر نے چاندی جبکہ پاک آرمی کے نور محمد نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جائینٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کا پلہ بھاری رہا جس میں وقار جونیئر کے طلائی تمغے کے علاوہ چاندی اور کانسی کے تمغے بھی گلگت  بلتستان اسکاؤٹس کے سجاد احمد اور وقار عظیم نے اپنے نام کر لئے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ،پاک آرمی، گلگت  بلتستان اسکاؤٹس، سوات، پنجاب،  بلوچستان، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ہائیر ایجوکیشن، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور الپائن کلب کی ٹیموں نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close