Urdu

باجوڑ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

باجوڑ: مقامی زرائع کے مطابق باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کامیاب کاروائی کے نتیجے میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا ہے اور قزافی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دودھشت گردوں کو ھلاک کیا ہے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے رات گئے باجوڑ میں کاروائی کی۔ ذرائع نے بتایا کہ انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم کمانڈرز سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ھلاک ھو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے رات گئے دھشتگردوں کے باجوڑ میں خفیہ آمدو رفت کی اطلاع اور دھشتگردی کے ممکنہ واقعہ کے پیش نظر آپریشن شروع کیا۔ آپریشن کے دوران دھشتگردوں کے قبضے سے ھتیاروں کے علاوہ بھاری مقدار میں بارودی مواد، آئی ای ڈیز اور بارودی سرنگ برآمد
کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں گزشتہ کچھ عرصے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو تیز کیا ھے اور اب تک کلعدم دھشتگرد تنظیم کے متعدد کمانڈرز ھلاک اور دیگرگرفتار کئے جا چکے ھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close