Urdu

کراچی پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی، کورولا گینگ کے بعد ہنڈا سوک گینک کا بھی خاتمہ

کراچی: شہر قائد میں خوف کی علامت سمجھا جانے والے وائٹ کرولا گینگ کے بعد ہنڈا سوک گینگ کا بھی کامیابی سے خاتمہ کردیا گیا ۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شاہراہ فیصل کی سربراہی میں شاہراہ فیصل اور گلستانِ جوہر پولیس کی مشترکہ کارروائی کی اور ہنڈا سوک گینگ کا قصہ تمام کردیا۔ پولیس کے مطابق وائٹ ہنڈا سوک گینگ شہر کراچی کے مختلف علاقے گلستانِ جوہر ۔ ناظم آباد, ڈیفنس, درخشاں, طارق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اطلاع ملی کہ گلستانِ جوہر بلاک 11 راڈو ہل ویو کے قریب بنگلے میںسات رکنی ڈکیت گروہ ایک بنگلے میں واردات کررہے ہیں جس پر شاہراہ فیصل اور گلستانِ جوہر پولیس نے فوری کارروائی کی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی وائٹ ہنڈا سوک گینگ نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں وسیم عرف کمانڈو دوسرا جاوید شفیق تیسرا امین شامل ہیں۔ ملزمان کے دیگر چار ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک ہنڈا سوکں کار ایک کلاشنکوف ایک نائن ایم ایم۔ٹی ٹی پستول اور ایک۔بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول سمیت لیپ ٹاپ ۔ طلائی زیورات ۔ نقد رقم ۔ کیمرے اور موبائل فونز برآمد کرلیا ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار آرائیں کے مطابق گرفتار ملزمان ماضی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وائٹ ہنڈا سوک گینگ دس رکنی گروہ پر مشتمل ہے اور ملزمان واردات کے دوران دو ہنڈا سوک کاریں اور دو موٹرسائیکلوں کا استعمال کرتے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے گروہ نے 12 جنوری 2021 کو گلستانِ جوہر بلاک ٹو میں بھی واردات کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر میں درج ایف آئی آر نمبر 44/2021 کے۔مدعی مقدمہ نے ملزمان کو۔شناخت کرلیا شاہراہ فیصل پولیس نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ وائٹ ہنڈا سوک۔گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خکاف ایف آئی آر نمبر 57/2021 بجرم دفعہ 395/34 اور ایف آئی آر نمبر 58/2021 بجرم دفعہ 23(1)Aاور ایف آئی آر نمبر 59/2021 بجرم دفعہ 23(1)A اور ایف آئی آر نمبر 60/2021 بجرم دفعہ 23(1)Aکے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی۔گرفتاری کےلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close