Urdu

ایم کیو ایم کے منحرف کونسلر کے قتل کا جرم ثابت، دو پارٹی ورکرز کو عمر قید کی سزا

کراچی: انسداددہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے منحرف یوسی کونسلر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے دو پارٹی ورکرز کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ ملزمان میں ایم کیوایم کارکن شاہد عزیز اور آصف شامل ہیں جن پر عدالت نے 5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے جرم میں ملزمان کو مزید 5،5 سال قید اور جرمانے ادا کرنے کی بھی سزا سنادی۔ رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمان نے جولائی 2017 میں الفلاح کے علاقے میں یوسی کونسلر راشد عرف ماموں کو پارٹی سے منحرف ہونے پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز کو رینجرز نے آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا اور مقتول کو لگنے والی گولیوں کے خول ملزمان سے برآمد ہونے والے اسلحے سے میچ کرگئے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close