Urdu

کریک مرینا فراڈ، مقامی عدالت سے بلڈر کی درخواست ضمانت مسترد،ملزم فرار

کراچی کی مقامی عدالت نے کرینک مرینہ منصوبے میں عوام سے فراڈ اور چیک باونس بلڈر میثم رضا زیدی کی درخواست ضمانت مسترد کردی

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے کرینک مرینہ منصوبے میں فراڈ اور چیک باونس کی سماعت ہوئی۔ وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے بلڈر میثم رضا زیدی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم نامہ سامنے آنے سے قبل ملزم میثم رضا زیدی فرار ہوگیا، بلڈرز شہراز نعیم اور اس کے بیٹے عمر شہزاد اور میثم رضا نے دو دریا کرکے قریب منصوبہ شروع کیا تھا،کریک مرینہ منصوبہ 2004 میں شروع کرکے 2009 میں مکمل کرنا تھا، لیکن وقت پر منصوبہ مکمل نہ کرنے پر فیلٹس کی بکنگ کرنے والوں نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، مدعی کے مطابق معاہدے کے بعد متاثرین کو بلڈرز کے چیکس دیے، بلڈرز نے ارب روپے کے قریب رقم واپس کرنے کا جو چیک صدیق سنز کو دیا وہ باونس ہوگیا، چیک باونس کا مقدمہ درج ہونے پر بلڈر شہزاد نعیم اور عمر شہزاد سنگا پور فرار ہوگئے تھے عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں

Series of Violations: Sindh Environmental Protection Agency Issues Notice to Creek Marina

Creek Marina Saga: Singaporean National Lures Pakistanis Again After Depriving Them of Millions By Way of Real Estate Fraud

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close