Urdu

کراچی سے برطانیہ ہیروئن بھیجنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمز ائرپورٹ کلکٹریٹ کے انٹرنیشنل میل آفس آئی آئی چندریگر روڈ کراچی پر تعینات ڈرگ انفورسمنٹ سیل کے عملے نے دوران چیکنگ اندرون ملک سے بیرون ملک جانے والے پارسلز کی چیکنگ کے دوران کراچی سے برمنگھم (UK) بھیجےجانے والے نان اسٹک کوکنگ پینز کے پارسل کو کھول کر چیک کیا تو کھانا پکانے کے نان اسٹک کوکنگ پینز (پتیلی) کے سیٹ میں موجود ایک پتیلی کے (Bottom) پیندہ میں خصوصی طور پر بنائے گئے خفیہ خانہ سے اعلی کوالٹی کی 450 گرام ہیروئن برآمد ھوئی جس کی بین الاقوامی مالیت (45،00000) پینتالیس لاکھ روپے ھے۔

برآمد شدہ ہیروئن پاؤڈر (منشیات) کو کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لےکر پارسل بک کرانے والے پشاور کے رھائشی ملزم کے خلاف کسٹمز/نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور مفرور ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لئے کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عرفان الرحمان صاحب نے ایڈیشنل کلکٹرJIAP فرح فاروق صاحبہ کی زیر نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز JIAP جناب انعام اللہ صاحب کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ھے تاکہ مفرور ملزم کو گرفتار کیا جاسکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close