Urdu

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، اہم پوسٹوں پر افسران کی تبدیلی

لاہور: پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے اور اہم پوسٹوں پر افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے 20 پولیس افسران کے تقرروتبادلے کر دیے جس کے مطابق علی جاوید انور ملک ایڈیشنل ڈرایکٹر ایس پی یو تعینات کردئے گئے، ڈی پی او حافظ آباد محمد رضوان اے آئی جی کمپلینٹس ہیڈ کوارٹر، رانا محمد معصوم ڈی پی او حافظ آباد ، ایس ایس پی ایم ٹی منتظر مہدی چیف ٹریفک آفیسر لاہور تعینات ہوئے۔ اس کے علاوہ سی ٹی او لاہور حماد عابد ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب ، عثمان اعجاز باجوہ ایڈیشنل ڈرایکٹر ساوتھ ایس پی یو ، حسن اسد علوی اے آئی جی انسپیکشن ، امیر عبداللہ نیازی ڈی پی او وہاڑی ، اور ڈی پی او زاہد نواز مروت کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کیپٹن (ر) منصور اعوان ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور، صادق حسین اے آئی جی آپریشنز ساوتھ پنجاب ملتان ، ایس پی سی آر او عثمان طارق بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکواٹر ایس پی یو ، اے آئی جی آر این ڈی محمد عمران ایس پی سی آر او لاہور ، آصف صدیق ایس پی ٹریفک لاہور، محمد اسلم خان ایس پی سکیورٹی 3 لاہور ، تیمور خان ایس پی سکیورٹی راولپنڈی ، غلام مصطفی گیلانی ایس پی انوسٹی گیشن نارووال ، عبدالطیف طاہر بٹالین کمانڈر پی سی فیصل آباد ، ناصر محمود باجوہ ایس پی انوسٹی گیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ اور رضوان طارق ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد تعینات کر دئے گئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close