Urdu

سندھ پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع، انٹرنل احتساب بیورو قائم

کراچی: سندھ پولیس میں خود احتسابی کا عمل شروع ہے اور انٹرنل احتساب بیورو قائم کردیا گیا ہے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو انٹرنل احتساب بیورو کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سندھ پولیس کے تمام36 کمپلینٹ سیل بھی بیورو کے ماتحت ہونگی۔ ایڈیشنل آئی جی فرحت جونیجو کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن شکایات پر کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی، اور ڈی آئی جی اور ایس ایس پی رینک کے دس افسران کا پول انکوائری کریگا۔ فرحت جونیجو نے مزید بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انٹرنل احتساب بیورو بنایا گیا ہے جس میں اچھی شہرت کے حامل فیلڈ افسران بھی شامل ہونگے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close