Urdu

اگر ہم سب اکھٹے نہ ہوئے تو خان ہمیں کھا پی جائیگا، آصف زرداری کی پرویز الہٰی سے گفتگو

کراچی: پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابقہ صدر آصف علی زرداری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم سب اکٹھے نہ ہوئے تو مارے جائیں گے عمران خان ہم سب کو کھا بھی جائے گا، عمران خان کا جب آپ سے کام پورا ہو جائے گا تو اگلے الیکشن کے بعد شاید آپ بھی اسی مشکل میں ہوں گے جس مشکل میں ہم اور پاکستان مسلم لیگ نواز ہیں۔ اس بات کا انکشاف سینئر صحافی فیاض راجہ نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں کیا۔ فیاض راجہ کے مطابق ایک مخصوص میڈیا گروپ کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے اندرونی کہانی کے عنوان سے خبر دی گئی وہ محض آدھی اور حقائق سے ہٹ کر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے پہلے آصف زرداری جو جو گذشتہ کافی دنوں سے بیمار ہیں جن کے نیب کے اندر پیشی بھی ہے اچانک ان کو کیا سوجھی کہ وہ اس طرح سے ایکٹیو ہو گئی ہو تو بڑے عرصے سے کیوں نہیں تھے

فیاض راجہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے اندر گزشتہ دو انتخابات میں بری طرح ناکام ہوئی وہ کسی نہ کسی طریقے سے پنجاب کے اندر دوبارہ انٹری لینا چاہ رہی ہے، بلاول کو گزشتہ الیکشن سے پہلے دو تین مرتبہ لانچ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی خاص کامیابی نہ ملی، پیپلز پارٹی کے مردہ گھوڑے میں جان نہ ڈل سکی، زیادہ کردار الیکٹبلز کا سامنے آیا اسی لئے آصف زرداری اس مہم پر نکلےکہ کسی طریقے سے کچھ الیکٹبلز پارٹی کیلئے لئے جائیں اور ان کو گھیرا جائے۔

فیاض راجہ کے مطابق زرداری نہ موجودہ بجٹ کے بعد جب یہ دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف اب ڈیلیوری کی طرف جارہی ہے اور دور دور تک کوئی مقابل نظر نہیں آرہا، پاکستان تحریک انصاف کے ان کے مقابل دیکھا جائے تو جو علماء اسلام بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے صرف چند چھوٹی چھوٹی پاکٹس تک محدود ہے، ن لیگ پنجاب کے چار یا پانچ ڈویژنز تک محدود ہے اور پیپلز پارٹی پورے سندھ نہیں، بلکہ اندرون سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ، کراچی بالکل اوپن ہے ، اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ معاملہ پہلے جیسا نہیں ہے ، وزرا سندھ کا دورہ بھی کر رہے چاہے وہ فواد چوہدری ہیں چاہے وہ شیخ رشید ہوں اور عمران خان نے خود بھی اعلان کیا ہے کہ اگلے الیکشن میں وہ اندرون سندھ کے اندر بھرپور کمپین کریں گے اور ہر علاقے کے اندر جائیں گے جیسا کہ اس سے پہلے وہ نہیں جا سکے

فیاض راجہ کے مطابق اس سب کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی صفوں میں بے چینی ہے ، جو خبر میڈیا کو اندرونی کہانی کے طور پر لیک کی گئی وہ مکمل اور اصل خبر نہیں ، بلکہ اصل گفتگو کے مطابق آصف زرداری نے پرویز الہیٰ کو کہا کہ اگر ہم سب اکٹھے نہ ہوئے تو مارے جائیں گے عمران خان ہم سب کو کھا بھی جائے گا، یہ الفاظ اس ملاقات میں کہے گئے اور یہ بھی کہا گیا کہ پرویز الہیٰ صاحب آپ اس وقت اس حکومت کے اتحادی ہیں لیکن عمران خان کا جب آپ سے کام پورا ہوجائیگا، تو اگلے الیکشن کے بعد آپ بھی شاید اسی مشکل میں ہوں گے جس مشکل میں ہم اور مسلم لیگ نواز ہیں

فیاض راجہ کے مطابق یہ بات پرویز الہٰی بھی سمجھتے ہیں اور عمران خان ماضی میں کئی مواقع پر یہ بات کر چکے ہیں لیکن پاکستان کے پارلیمانی جمہوریت جہاں آپ کے پاس سادہ اکثریت موجود نہ ہو، دو تہائی تو بہت دور کی بات ہے ، وہاں پر ایسے اتحادیوں کو عمران خان کو ساتھ لے کر چلنا پڑا اور عمران خان اس وقت بھی ان اتحادیوں کجے ساتھ ایزی نہیں ہیں اور بارہا اختلافات بھی پیدا ہوتے رہتے ہیں کیونکہ بلیک میلنگ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ تاہم، ق لیگ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ وہ اس طرح اپنے اتحادیوں کو نہیں چھوڑتی ۔آخر دم تک وہ ساتھ تو رہے گی جیسا انہوں نے آصف زرداری کو کہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close