Urdu

فالودے اور چینی والا کے بعد دیہاڑی دار مزدور پر جعلی اکاونٹس کے زریعے منی لانڈرنگ کا الزام

کراچی: فالودے اور چینی والا کے بعد دیہاڑی دار مزدور پر جعلی اکاونٹس کے زریعے منی لانڈرنگ کا الزام سامنے آگیا ہے اور نیب نے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی مزدور کو تحقیقات کے لیے پنڈی طلب کرلیا ہے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق نیب کے محمد اکبر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2016 اور 17 کے درمیان جاپان سے چوری شدہ 200 کے قریب گاڑیاں خریدی گئیں، گاڑیوں کی خریداری کے لیے منی لانڈرنگ کرکے رقم خریدی گئی۔ نیب نے 15 جون کو اکبر کو تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا تھا اور 24 جون گیارہ بجے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا تھا۔

تاہم محمد اکبر کا کہنا ہے کہ پنڈی جانے کے لیے کرائے کے پیش نہیں ہیں کیسے جاوں؟ انہوں نے مقامی سینئیر رپورٹر شاہد حسین کو بتایا کہ کراچی میں شٹرنگ کا کام کرتا ہوں اور جاپان کا نام ضرور سنا ہے پر کبھی نہیں گیا۔ محد اکبر نے بتایا کہ بیمار والدہ کا خرچہ تک اٹھانے سے قاصر ہوں، گاڑیوں کا کاروبار کہاں سے کروں گا۔ ، پوری کہانی آب نیچے دی گئی وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close