Urdu

لیاری ندی اربن فاریسٹ کے ناقابل یقین خوشگوار مناظر

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و جنگلات سید ناصر حسین شاہ نے لیاری ندی اربن فاریسٹ کا دورہ کیا جہاں ناقابل یقین حد تک ۔ خوشگوار مناظر دیکھنے کو ملے ۔ اس موقع پر چیف کنزرویٹر فاریسٹ جاوید مہر، ڈی ایف او مقصود میمن، ڈی ایف او طاہر آرائیں ودیگر موجود تھے۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ہاتھوں سے افتتاح کیا تھا اور لیاری اربن فاریسٹ کو مزید بہتر کیا جائیگا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اگرچہ بارشوں میں نقصان ہوا، لیکن اس کے باوجود ھزاروں درخت موجود ہیں اور درختوں میں فروٹ لگ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شعبدہ بازوں کو کہتا ہوں کہ یہاں آئیں اور فروٹ کھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر سرسبز سندھ اور گرین پاکستان پروگرام پر عمل کر رہے ہیں تاکہ ماحول بہتر ہو، اس حوالے سے ایک دن میں دس لاکھ سے زیادہ مینگروز کے درخت لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close