Urdu

کورونا کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے وار کا خطرہ، این سی او سی نے حکمت عملی ترتیب دے دی

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے ، اور جس کے پیش نظر این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اگر ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے نہ صرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار و مددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئیے این سی او سی کے خصوصی اقدامات سامنے آئے ہیں جن میں متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پہ زور دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ ۹ سے ۱۸ جولائی تک یقینی بنایا جائے گا، عید الالضحی کے موقع پہ وبا کے پھیلاؤ کی صورت میں ، غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لئیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں ، جن پہ عمل درآمد کا فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھ کر آئندہ چند دن میں کیا جائے گا، بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پہ پابندی کا بھی امکان ہے، ۔

این سی او سی کی طرف سے ایک بار پھر اس امر کو یقینی بنانے کے لئیے ھدایات جاری کی جا رہی ہیں کہ تمام پرائیویٹ سیکٹر ملازمین ، بشمول کارپوریٹ سیکٹر ، چھوٹی درمیانی اور بڑی انڈسٹری کے ملازمین زراعت، میڈیا ، وکلاء پرائیویٹ کمپنیاں فیکٹری مزدور ، مارکیٹ میں کام کرنے والے ملازمین ، ٹرانسپورٹ سیکٹر سے منسلک افراد ہوٹل ورکز ، ریڑھی بان جمنیزیم ملازمین ، مساجد کے خدام اور آئماء ، شادی ھال ، ورکشاپس پہ کام کرنے والے افراد کو لازماً ۳۱ جولائی سے قبل ویکسین لگوائی جائے، ۱۸ سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئیے ۳۱ اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے، ، یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کی جارہی ہے، پاکستان کے تمام سیاحتی مقامات پہ جانے والے ۳۰ سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر بغیر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کے سفر اور ہوٹل بکنگ پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کے لئیے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں، جبکہ یکم اگست سے اس پابندی کا اطلاق ۱۸ سے ۳۰ سال تک کے افراد پہ بھی ہو گا۔ این سی او سی کی طرف سے اس ضمن میں تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close