Urdu

چیئرمین نادرا طارق ملک کا کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ

کراچی: چیئرمین نادرا طارق ملک نے کراچی میں ریجنل ہیڈ آفس اور مختلف نادرا دفاتر کا ہنگامی دورہ کیا۔ طارق ملک نے کراچی میں نادرا دفاتر کی کارکردگی بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے نئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئےاور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اپنے پہلے دورہ پر چیئرمین نادرا نے ملازمین سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے نے شارع قائدین نادرا دفتر کے انتظامات کو سراہا، جس کی انچارج ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضوانہ خلیل ہیں۔ طارق ملک نے نادرا میں ترجیحی بنیادوں پر خواتین کو نوکریاں دینے اور روزگار کی فراہمی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے عزم کو بھی دہرایا۔ بعد ازاں انہوں نے ریجنل ہیڈ آفس کراچی میں نادرا ملازمین سے خطاب بھی کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 39 ملازمین کو ایجنٹ مافیا کے ساتھ ملی بھگت اور خواتین کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر معطل کیا گیا، بدعنوان عناصر کو قوائد وَ ضوابط کے مطابق سزا دی جائے گی: خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ادارہ میں ناقص کارگرگی، بدعنوانی اور کرپشن کرنے والے کو برداشت نہیں کیا جائے گا: انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود ملازمین کی بلا تفریق تنخواہیں بڑھا کر ملازمین کے بہترین مفاد کو یقینی بنایا:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close