Urdu

اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم عاطف زمان قتل سے ہی مکر گیا

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم عاطف زمان اینکر مرید عباس قتل سے مکر گیا۔ ملزم نے پہلے تاخیری حربے استعمال کیے اب تاخیر کو جواز بنا کر ملزم عاطف زمان نے درخواست ضمانت دائر کردی۔ عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست پر مدعیہ زارا عباس کے وکیل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔ ملزم نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ بیگناہ ہے اور اس نے کوئی جرم نہیں کیا، پولیس نے مرید عباس قتل کیس کا ایک روز تاخیر سے مقدمہ درج کیا جس سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ درخواست گذار کے مطابق 10 جولائی 2019 سے کیس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، لہزا کیکیس کے ٹرائل مکمل ہونے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے اسے رہا کیا جائے۔ ملزم کا اپنی درخواست ضمانت میں دعویٰ تھا کہ وہ ایک محنتی اور ایماندار شہری ہے اور پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ پولیس حکام اور دیگر افراد نے ذاتی دشمنی کی وجہ سے عاطف زمان کو قتل کے مقدمے میں ملوث کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close