Urdu

کراچی :عیدالضحی میں 6 روز باقی ،جانوروں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی

کراچی :عیدالضحی میں 6 روز باقی ہیں جبکہ مویشی منڈی میں لائے گئے جانوروں کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی ہے۔ سپرہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی فروخت کا سلسلہ بھی تیز ہو گیا ہے جبکہ منڈی کے جنرل بلاک 5 میں سستے جانوروں کی لائنیں لگ گئیں ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق گیٹ نمبر 5 کے بلاک نمبر 5 میں 60 سے 70 ہزار میں ڈھائی سے 4 من کا جانورموجود ہے تو دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے دادو، گھوٹکی،جیکب آباد سے آنے والے بیوپاری کا کھوج لگا لیا ہے۔

بارشوں کے موسم کے باعث کراچی کی مویشن منڈی انتظامیہ کی جانب سے رین ایمرجنسی کے تحت ریسکیو ٹمیں الرٹ رکھی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ شہریوں کو ٹوکن دے کر عید قرباں تک جانور مویشی منڈی میں کھڑا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جس کے بعد رش سے پریشان کراچی والوں نے مختلف اسٹال پر سیکڑوں مویشی امانتا رکھوا دیٙئے ہیں۔ انتظامیہ ذرائع کے مطابق مویشی منڈی کے مختلف بیوپاریوں کے پاس اسوقت 62 گائے اور بیل امانتا موجود ہیں، اور جس کی وجہ سے شہری اس جھنجٹ سے آزاد ہوگئے کہ قربانی کے جانور کی دیکھ بھال کون کرکے،روز نہلائیں کہاں سے؟

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس اوپیز کے اقدامات سخت کیے جاچکے ہیں اور ماسک کے بغیر مویشی منڈی آنے والوں پرجرمانے عائدکیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close