Urdu

کراچی میں بڑھتی ہوئی دودھ کی قمیتوں پر بائیکاٹ مہم شروع

کراچی: شہر قائد میں بڑھتی ہوئ دودھ کی قمیتوں پر بائیکاٹ مہم شروع کردی گئی ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک بینر لگ گئے جس میں شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مہنگے دودھ کی خریداری کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے۔ بینرز میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بحیثیت صارف اپنے حق کا استعمال کریں اور 16 جولائ سے 20 جولائ دودھ تک مہنگے دودھ کا بائیکاٹ کریں۔

دوسری جانب صدر ڈی سی ایف اے پاکستان کا موقف ہے کہ کنزیومر ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے دودھ کا بائیکاٹ
دودھ کی قیمتوں میں کمی بائیکاٹ سے نہیں پیداوار بڑھنے سے ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان مویشیوں کی ضرورت کا 45 سے 50 فیصد چارہ پیدا کرتا ہے اتنی کمی کے باوجود چارے کو مڈل ایسٹ ایکسپورٹ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دودھ کی قیمتوں میں کمی کے لئے وفاقی حکومت کو پالیسی تبدیل کرنی ہوگی، منسٹری آف کامرس چارے کی ایکسپورٹ پر پابندی لگائے اور امپورٹ پر ٹیکس و ڈیوٹی معاف کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانوروں کی نسل کشی بھی دودھ کی کاسٹ آف پروڈکشن بڑھا رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close