Urdu

باجوڑ میں تباہی کے دو بڑے منصوبے ناکام

باجوڑ: سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں تباہی کے دو بڑے منصوبے ناکام بنادئے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو دستیاب معلومات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور باجوڑ پولیس نے مشترکہ اور بروقت کارروائیاں کر کے تخریب کاری کےبڑے منصوبے ناکام بنادئے۔

معلوم ہوا ہے کہ مورخہ 15/16 جولائی 2021 کو گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار اور گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں خفیہ اداروں کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کیا اور باجوڑ۔آپریشن کے دوران گاؤں لرہ بانڈہ تحصیل خار کے ایک گھر سے موٹر سائیکل برامد کی جس میں دھماکہ خیز بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پاک افغان بارڈر نواپاس کے نزدیکی گاؤں برہ کمانگرہ تحصیل نواگئی میں غار سے خودکش جیکٹ برآمد ھوئیسیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان باجوڑ کے دہشت گردوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی ایماء پر عیدالاضحی کے موقع پر ایک خودکش بمبار کو تیار کر رکھا تھا۔ اور ایک موٹر سائیکل میں خود ساختہ بارودی مواد کو فٹ کرکے عیدگاہ ، میلے ، سیکورٹی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے خلاف خودکش دھماکے کی غرض سے استعمال کرنے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close