Urdu

ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

ترک میڈیا کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش کے لوگ سوار تھے اور سانحے میں 7افراد ہلاک ہو ئے جبکہ 64بچنے میں کامیاب ہو گئے

اسلام آباد:ترکی کےصوبےبٹلس میں کشتی ڈوبنےکاواقعے میں ترجمان دفترخارجہ نے2 پاکستانیوں کےجاں بحق ہونےکی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان کے مطابق کشتی میں پاکستان سمیت کئی ممالک کےشہری سوارتھے اور جاں بحق ہونیوالےپاکستانیوں کی شناخت کاعمل جاری ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کیساتھ رابطےمیں ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کشتی میں 71 افرادسوارتھے، جن میں پاکستانیوں کی تعداد 25 تھی،

دوسری جانب ترک میڈیا کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش کے لوگ سوار تھے اور سانحے میں 7افراد ہلاک ہو ئے جبکہ 64بچنے میں کامیاب ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close