Urdu

کراچی میں رینجرز کی کارروائ، جامشورو پولیس اہلکار منشیات سپلائی کرتے ہوئے گرفتار

کراچی: کلفٹن بلاک ون شیریں جناح کالونی میں رینجرز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی’ جامشورو سی آئی اے کے 6 اہلکاروں کو پولیس موبائل میں 76کلو منشیات سمیت سپلائی کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑلیا’واقعے کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج کرکے پولیس پارٹی کی گرفتاری ظاہر کردی پولیس موبائل بھی تحویل میں لے لی گئی ‘ تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رینجرز نے انٹےلی جنس بیسڈ موصول اطلاعات کی بنیاد پر ناکہ بندی کے دوران بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں واقع کلفٹن بلاک ون شیرےں جناح کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے سی آئی اے سینٹر جامشورو کی پولیس موبائل کو روک کر اہلکار غلام عباس’ یعقوب عبدالحمید’اور حق نواز سمیت6 اہلکاروں کو حراست میں لیکر ابتدائی تحقیقات کی تو پولیس موبائل کی سیٹوں سے76کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی رینجرز نے گرفتار ملزمان کو فوری علاقائی پولیس کے سپرد کیاجس پر انسداد منشیات ایکٹ کے تحت پولیس پارٹی کے خلاف مقدمہ نمبر 587/2021انسپکٹر ذوالفقار علی کی مدعیت میں درج کرکے تمام ملزمان کو SIO بوٹ بیسن رانا لطیف کے سپرد کردی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات کیلئے سب انسپکٹر یعقوب کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمان سے منشیات سپلائی اور شیریں جناح کالونی کے منشیات فروشوں سے متعلق تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے ابتدائی طورپر ملزمان سے76کلو چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close