Urdu

فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی قومی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں سے ملاقات، کے ٹو کامیابی کے ساتھ سر کرنے پر مبارکباد

اسکردو: فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے قومی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ساتھ کےٹو بیس کیمپ پر ملاقات کی اور کے ٹو چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرنے پر ان کو مبارکباد دی۔ فورس کمانڈر نے پاکستان کے کوہ پیما شیروز کاشف کی تعریف کی، جس نے 19 سال کی عمر میں K2 کو سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بنایا اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔

فورس کمانڈر نے مشن سدپارہ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی اور لاپتہ کوہ پیماؤں کی لاشوں کی سرچ, نشان دہی اور منتقلی میں ان کی کوششوں کو سراہا، لاپتہ کو ہپیماؤں میں پاکستان کا محمد علی سدپارہ، آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جوآن پابلو موہر شامل تھے۔ فورس کمانڈر نے ساجد سدپارہ کے K2 کو کامیابی ساتھ دوسری بار سر کرنے پر مبارکباد دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close