Urdu

لاہور احتساب عدالت: میر شکیل کی غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد

لاہور: احتساب عدالت نے جنگ و جیو کے مالک میر شکیل کیخلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بریت کی درخواست فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور ان کی بریت کی درخواست خارج کر دی ہےاحتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل سمیت دیگر کیخلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ جیو ٹی وی نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ تاحیات نااہل نواز شریف کو ساتھ ملا کر 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، جس کی بنا پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں عدالت سے ضمانت پر رہائی مل گئی۔ میر شکیل نے حال ہی میں احتساب عدالت میں اس کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close