Urdu

کابل سے اتحادی افواج کے طیاروں کے ذریعے انخلاء کا معاملہ، پی آئی اے نے کروڑوں کا وصولی بل تیار کرلیا

کراچی:کابل سے اتحادی افواج کے طیاروں کے ذریعے انخلاء کے معاملے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اتحادی افواج اور دیگر غیر ملکی ایئرلائنوں سے واجبات کی وصولی کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ ریجنل ٹیلی گراف کو معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد سے اتحادی افواج و دیگر طیاروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے ادائیگی کے لئے واجبات کی وصولی کیلئے سی اے اے نے 10کروڑ70لاکھ روپے کے بل تیار کر لئےجو مختلف ممالک کے سفارتکاروں اورایجنٹس کو روانہ کئے جائیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 294طیاروں کی بلنگ کی گئی، 134طیاروں کو خصوصی چھوٹ دی گئی، ۔ دستیاب معلومات کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر439طیاروں کی آمد و روانگی ہوئی اور کابل آپریشن کے حوالے سے سول ایوی ایشن کو ریونیو میں فائدہ ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی طیاروں کی پارکنگ،ٹیک آف ولینڈنگ اور ایئر اسپیس کے چارجز وصول کرے گی۔ یاد رہے کہ اتحادی افواج نے16اگست سے31اگست تک اسلام آباد ایئرپورٹ کو استعمال کیا اور اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ اتحادی افواج کے طیاروں کا مرکز بنا ہواتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close