Urdu

الیکشن کمیشن کو الیکٹرونک ووٹنگ میشن کے ذریعے سامنے آنیوالے نتائج سے مشہور ترین حلقوں کی آج تک کی حقیقت آشکار ہونے کا خوف

اسلام آباد: الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت سے الیکشن کمیشن کا کردار نہ صرف مشکوک ہو کر رہ گیا ہے بلکہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر تحفظات ظاہر کر کے الیکشن کمیشن خود متنازع ہوگیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے ریجنل ٹیلی گراف کو بتایا کہ الیکشن کمشین کی جو کہ صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا آئینی طور پر ذمہ دار ہے، دھاندلی روکنے کے پلان کے مخالف کے طور پر کھلم کھلا سامنے آگیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کو سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ الیکٹرونک ووٹنک مشین ان تمام بڑے حلقوں کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دے گی جہاں سے روایتی طور پر قد آور سیاسی شخصیات جیت کر پارلیمنٹ میں پہنچتی آئی ہیں، اور قوم کو معلوم ہو جائیگا کہ دراصل انتخابات کس طرے خریدے اور بیچے جاتے تھے۔

ایک بار جب بڑے بڑے حلقوں کے بارے میں ساری پول پٹی کھل جائیگی تو لامحالہ معاملہ عدالتوں میں جائیگا اور ممکنہ طور پر نہ صرف الیکشن کمیشن کے موجودہ اور ریٹائرڈ حکام بلکہ وہ عناصر جنہوں نے حلقوں کی خریدوفروخت کی اور پارلیمان میں براجمان رہے، جوابدے ہو کر بہت کچھ سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

ذرائع نے یاد دلایا کہ سینیٹ الیکشن میں بکرا منڈی لگائی گئی، الیکشن کمیشن کہاں تھا؟ یہی نہیں بلکہ حال ہی میں ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے صحافی طلعت حسین کی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے خلاف یوٹیوپ وڈیو الیکشن کمیشن نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کردی تھی جسے بعد ازاں کافی شور مچ جانے کے بعد ہٹادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دراصل الیکشن کمیشن اپنے قیام سے آج تک شفاف الیکشن نہ کرواسکا اور یہ ہر دور میں سیاستدانوں کیلئے استعمال ہوا۔

اسلام آباد میں حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں الیکشن کمیشن نہ صرف حکومت مخالف پارٹی کے طور پر سامنے آیا بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے کا بھی مرتکب ہوا۔ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کئی سال پہلے فیصلہ دیا تاہم الیکشن کمیشن کا آج کے دن تک کا رویہ اس امر کا عکاس ہے کہ کسی طرح بھی یہ حق ان لاکھوں پاکستانیوں کو نہ دیا جائے جو رات دن محنت کر کے پاکستان زرمبادلہ بھیجنے میں مصروف ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close