ایف آئی اے کا کراچی ڈیفنس میں چھاپہ، سوئس ایکسچینج کمپنی کا مینجر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے، اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں چھاپہ مار کارروائی ، کی جس کے نتیجے میں حوالہ/ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث سوئس ایکسچینج کمپنی کا مینجر سلطان دامانی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ ملزم لائسنس کی آڑ میں حوالہ ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کے افسران پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ٹو میں واقع سوئس ایکسچینج کمپنی لمیٹڈ کے دفتر پر کارروائی کی اور ملزم کے قبضے سے حوالہ ھنڈی میں ملوث اشیاء اور دیگر دستاویزات ضبط کر لی گئیں۔ ملزم درآمد کنندگان کی جانب سے منگوائی گئی اشیاء کی ادائیگی حوالہ ھنڈی کے ذریعے کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا رہا تھا۔ حکام کے مطابق ملزم سے مجموعی طور پر پاکستانی کرنسی روپے. 14٫304٫390/-، غیر ملکی کرنسی15٫102٫020/- ( مساوی پاکستانی روپے ) . Rs.29,406,410/- ضبط کرلئے گئے۔ ملزم کی نشاندھی پر ملزم کے گھر سے 180,000/- امریکی ڈالر اور 3000 برٹش پاونڈ بھی برآمد کر لئے گئے،۔ ملزم امریکی ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرکے پاکستانی روپے کی حالیہ گرتی ہوئی قدر سے فائدہ اٹھانا چاھتا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزم سلطان دامانی ودیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 19/2021 زیر دفعہ 4، 5،23, FER Act 1947، کے تحتدرج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کو بغرض حصول ریمانڈ آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،