Urdu

ایف آئی اے کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ٹریول ایجنسیوں کیخلاف کارروائیاں

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف آئی اے اینٹی ھیومن ٹریفکنگ سرکل ،کراچی بہاول اوستو کے حکم کے پر ایس ایچ او / انسپکٹر سٹیفن ، کراچی کی نگرانی میں ایک ٹیم جس میں سی منظور عباسی اور دیگر عملہ شامل تھا، تشکیل دی گئی اور کریک ڈاؤن کی مہم کے نتیجے میں غیر قانونی کام کرنے والی ٹریول ایجنسیوں کے خلاف مہم میں میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹور سروسز , ایم -5 ، کرسٹل ہومز ، بلمقابل شرف آباد کلب ، بہادر آباد ، کراچی پر چھاپہ مارا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے نتیجے میں ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد کو مقدمہ الزام نمبر 142/2021 زیر دفعہ 6 (1) (g) (h) پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور تعیزرات پاکستان کی دفعات 420،468،471 کے تحت سب انسپکٹر منظور احمد عباسی نے درج کرکے گرفتار کر لیا۔

ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹورز کے نام سے ملزم ارشد حسین ولد عبدالغفور کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دفتر چلا رہے تھےملزمان کے قبضے سے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریول ایجنسیوں کے دیگر جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، ڈاک ٹکٹ بشمول اوکے ٹو بورڈ سٹیمپ اور آئی اے ٹی اے ڈاک ٹکٹ وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close