Urdu

فشریز میں غیرقانونی بھرتیوں کا الزام، نثار مورائی سمیت دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے اور عدالت نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی ہے تاہم ملزمان کی 7 کی سزا کو 4 سال میں تبدیل کردیا ہے۔ شریک ملزمان میں حاجی ولی محمد شوکت حسین عمران افضل شامل ہیں۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی و دیگر کو 7 ,7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ نیب کے مطابق ملزمان نے فشریز میں غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھی جن میں سے نثار مورائی نے فشریز مین 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا۔ ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں 32 گواہاں کو شامل کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close