Urdu
ایف سی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں کے سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم اور طبی سہولیات کیلئےفری میڈیکل کیمپ کا قیام

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں- لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا- ان بدتر حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم کی گئی-

اس سلسلے میں مسلم باغ کے علاقوں ذنگل کلی اور سالک کلی میں 41 ضرورت مند خاندانوں میں مفت راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے- اس کے علاوہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے مسلم باغ کی مختلف کلیوں جس میں مارپل، فیروزی، غزلونا اور ہلکی شامل تھیں، میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا اور 213 مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئی

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا