Urdu

نقیب اللہ قتل کیس، پانچ پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی جب عدالت نے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس اہلکار ملزمان میں محمد اقبال، غلام نازک، اللہ یار کاکا، شکیل فیروز اور رائیس عباس زیدی شامل ہیں۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت کو تین ماہ میں کیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ

کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس ملیر راو انوار اور ڈی ایس پی قمر کو انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ کیس میں ملزم سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر سمیت سات پولیس اہلکار مفرور ہیں۔ نقیب اللہ سمیت تین افراد کو جنوری 2018 میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔

عدالت نے نقیب اللہ کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

کراچی / سندھ ہائیکورٹ نقیب اللہ قتل کیس میں اہم پیشرفت عدالت نے نقیب اللہ کے قتل میں ملوث پانچ پولیس اہلکار ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Posted by Regional Telegraph on Thursday, January 23, 2020

سماعت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ صلاح الدین پہنور کا کہنا تھا کہ پانچوں پولیس اہلکا نقیب اللہ سمیت تین افراد کو سہراب کو اٹھا کرلے گئے تھے اور نقیب پر تشددکرکے راو انوار کے حوالے کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close