Urdu

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان : رات گئے درابن روڈ پر واقع کھتی چیک پوسٹ پر دھشتگرودں نے حملہ کیا تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھاگ گئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رات گئے کھتی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچروں اور ہینڈ گرنیڈز کے ساتھ حملہ کیا, 5سے 6 حملہ آوار چیک پوسٹ پر موٹرسائیکلوں پر آئے تھے, جنہوں نے چیک پوسٹ پر تین راکٹ اور 5 ہینڈ گرینڈ پھینکے جس میں سے تین ہینڈ گرینڈ پھٹے جبکہ دو نہ پھٹ سکے

ایک دستی بم کو بم ڈسپوزایبلل سکوارڈ کے انچارج عنایت اللہ ٹائیگر نے قبضہ میں لیا جبکہ ایک گرنیڈ کو خطرناک ہونے پر ضائع کیا, دہشت گردوں نے 5 کلو کی ریمورٹ آئی ڈی بھی نصب کی جسے بعدازاں ناکارہ بنا دیا گیا, پولیس جوانوں نے مستعدی سے حملے کا بھرپور جواب دیا, تاہم دشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،  ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close