Urdu

میرے خلاف شدید سازش ہوئی، اتنی آسانی سے نہیں جاونگا، آئی جی سندھ

کراچی: آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نےانکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف سازش ہوئی اور یہ تاثر غلط ہے کہ انکا تبادلہ کردیا گیا۔ وہ سینٹرل پولیس آفس میں یاد گار شہدا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے شہداء کی فیملیز کو افتتاح کا موقع دیا۔

اپنے خطاب میں ڈاکٹر کلیم امام کا کہنا تھا کہ میں اتنی آسانی سے نہیں جاوں گا اگر میں گیا بھی تو ہاتھی سوا لاکھ کا ہی رہتا ہے فکر نا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جتنا کام بھی کیا یہ سب ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ آج کی تقریب کو اخری تقریب سے منسوب کردیا گیا حالانکہ یہ تاثر سراسر غلط ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں رکاوٹیں آتی ہیں ، اپنی سروس میں ایسے دن بھی آئے جب کلمے پڑھ لئے تھے کہ آج آخری دن ہے ، یہ ذمہ داری آپ پر آتی ہے کے چیزیں آپ نے ٹھیک کرنی ہیں مشکلات آئیں گی گھبرانا نہیں، سارے افسران ایک رول قانون کے تحت کام کرتے ہیں ۔

یادگار شہدا سے متعلق ڈاکٹر کلیم امام نے کہا کہ آج یم نے ایک یادگار شہدا بنائی اور افتتاح بھی شہدا کی فیملی سے کروایا تاکہ دفتر میں آنے والوں کو پتا ہوگا کہ یہ ہوہ لوگ ہیں جنکی وجہ سے امن ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں جتنے۔ پولیس افسران بیٹھے ہیں سب غازی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close