Urdu

لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ پلاٹس کی ہیراپھیری، وزیراعظم کا تحقیقات کا حکم

کراچی: لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں ہزاروں پلاٹس کی ہیراپھیری کے معاملے پر پیش رفت ہوئی ہے اور وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم کی انسپکشن ٹیم نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ریجنل ٹیلی گراف کو موصولہ اطلاعات اور لیٹر کے مطابق لیاری ری سیٹلمنٹ پراجیکٹ میں 42ہزر سے زاید پلاٹس میں اربوں کی مبینہ کرپشن سامنے آئی تھی جس کی تحقیقات نیب کی اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی کر رہی ہے۔ کمیٹی نے چیف سیکریٹری سندھ سمیت پی ڈی ری سیٹلمنٹ کو طلب کرلیا ہے اور 15 فروری کو پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ریجنل ٹیلی گراف کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم 15 فروری کو لیاری ایکسپریس وے سمیت ری سیٹلمنٹ کی جگہ کا بھی دورہ کرے گی ، اس کے علاوہ انسپکشن ٹیم چیف سیکریٹری سندھ سمیت، پراجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ری سیٹلمنٹ کے دفتر کا بھی دورہ کرے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام، چیف سیکریٹری سندھ کو بھی وزیراعظم انسپکشن ٹیم کا خط مل گیا جس کے بعد انہوں نے پرائم منسٹر انسپکشن ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close