Urdu

بارش میں ہلاکتیں، نیپرا کی عدالت میں رپورٹ جمع، کے الیکٹرک ذمہ دار قرار

File Pic: NEPRA Bldg

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں گذشتہ سال ہونے والی بارشوں میں کے الیکٹرک کی غفلت سے ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق درخواست ہوئی جس میں نیپرا کی جانب سے حادثات سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔

رپورٹ میں نیپرا نے بارش کے دوران ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دے دیا ۔ ریجنل ٹیلی گراف کو رپورٹ کی کاپی موصول ہو گئی ہے جس کے انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ سال بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 35 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے کے الیکٹرک 19 ہلاکتوں کی براہ راست ذمہ دار ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک بالواسط طور 16 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار بھی ہے۔ عدالت نے وقت کی کمی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close