Urdu

کورکمانڈر کراچی حملہ کیس میں 9 دہشتگردوں کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد، پھانسی کی سزا برقرار

عدالت نے عدم ثبوت کی ملزم یعقوب سعید اور نجیب اللہ کو بری کردیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کورکمانڈر کراچی حملہ کیس میں 9 دہشتگردوں کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ انسدادہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظم کے نو دہشتگردوں کو سزا موت کا حکم سنایا تھا۔ دہشتگردوں نے 2004 میں کلفٹن پل کے قریب سابق کور کمانڈر کراچی احسن سلیم حیات کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ کور کمانڈر کراچی محفوظ رہے تھے۔ آج سماعت کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم جنداللہ کے سرغنہ عطا الرحمن، شہزاد باجوہ، مختار، دانش امام، مجرم راو خالد، عزیز احمد ،شعیب احمد ،خرم سیف اور محد خالد کو بھی پھانسی کی سزا برقرار رکھنے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے عدم ثبوت کی ملزم یعقوب سعید اور نجیب اللہ کو بری کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close