Urdu

سندھ پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کیلئے خراب بکتر بند گاڑیوں کو قابل استعمال بنا لیا

کراچی: سندھ پولیس نے جرائم اوربالخصوص کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف لیئے خراب بکتربند گاڑیوں کو قابل استعمال بنا لیا۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنماہدایات پرایم ٹی ورکشاپ سندھ نے محکمہ پولیس کے مختلف شعبہ جات/رینج میں کھڑی46آف روڈ بکتربندگاڑیوں میں سے 35 کی جنرل اوورہالنگ کرتے ہوئے آن روڈ/قابل استعمال کردیا ہے جبکہ بقیہ ماندہ11بکتربند گاڑیاں ابھی ذیرمرمت ہیں جنھیں جلدہی قابل استعمال بناتے ہوئے آن روڈکردیاجائیگا۔

سندھ پولیس کے پاس دستیاب96بکتربند گاڑیوں کےفلیٹ میں سے 46کی جنرل اوورہالنگ کے لیئے ڈی آئی جی ایم ٹی کو خصوصی ہدایات دی گئیں جن میں سے 35 بکتربندگاڑیوں کی اوورہالنگ کرکے انھیں قابل استعمال بنایا گیا۔ان میں سینٹرل پولیس آفس کی 03،سی ٹی ڈی03،کراچی رینج 36,ایم ٹی سندھ11، لاڑکانہ 13،میرپورخاص 02،سکھر09،ایس ایس یو05،ٹریننگ برانچ سندھ 03،حیدرآباد07 جبکہ شہیدبینظیرآباد رینج کی 04 بکتربند گاڑیاں شامل ہیں۔

آئی جی سندھ نے اوور ہال کی گئیں بکتر بند گاڑیوں کی انسپیکشن کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی فداحسین مستوئی اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close