Urdu

سندھ ہائی کورٹ: نیا ناظم آباد کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

کراچی: نیا ناظم آباد انتظامیہ ڈی سی ویسٹ کے خطوط کے خلاف عدالت پہنچ گئی جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے تمام اداروں کو نیا ناظم آباد کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے اور فریقین کو 27 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست گذار کے وکیل حیدروحید ایڈوکیٹ کے مطابق بورڈ آف ریونیو نے تعمیرات کے خلاف غیرقانونی کارروائی کی کوشش کی اور لیز کو غیر قانونی طور پر منسوخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایس بی سی اے کو بھی لے آئوٹ پلان منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی اور اداروں کی کارروائی غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیا ناظم آباد نے تمام متعلقہ اداروں سے منظوری کے بعد کام شروع کیا جبکہ ڈی سی ویسٹ کے خطوط اور کارروائی حقائق اور قوانین کے برخلاف ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close