Urdu

ایران سے کرونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیم تفتان روانہ

ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز ،واٹر سپلائی سسٹم ،صاف پانی کا سسٹم 10 ہزار کرونا وائرس ماسک تفتان بھیج دئے گئے

کوئٹہ: ایران سے کرونا وائرس کی منتقلی کے خدشے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے بلوچستان کے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم روانہ ٹیم تفتان روانہ کر دی گئی ہے۔ ریجنل ٹیلی گراف کو موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران میں کرونا وائرس سے متاثر چار افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے

ایران سے کرونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیم تفتان روانہ

بریکنگ:ایران سے کرونا وائرس کی منتقلی کا خدشہ، پی ڈی ایم اے بلوچستان کی ٹیم تفتان روانہڈاکٹروں کی چھ رکنی ٹیم کوئٹہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تفتان روانہ ہو گئhttps://regionaltelegraph.com/?p=2344

Posted by Regional Telegraph on Saturday, February 22, 2020

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی چھ رکنی ٹیم کوئٹہ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر تفتان روانہ ہو گئ جو وہاں پہنچ کر تمام زائرین اور تاجروں کی کورنا اسکرینگ کرے گی۔ صوبائی حکومت نے اس کے علاوہ سینٹر ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کا اضافی عملہ بھی تفتان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ بلوچستان حکومت کا بارڈر پر اضافی عملے کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے

بلوچستان پی ڈی ایم کے مطابق ان کے محکمے نے 100 بستر خیمہ ہسپتال بمہ تمام ترسہولیات ، ہیوی ڈیوٹی جنریٹرز ،واٹر سپلائی سسٹم ،صاف پانی کا سسٹم اور 10 ہزار کرونا وائرس ماسک تفتان روانہ کردی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون کے مطابق کوئٹہ:سامان میں ،2موبائل آفس یونٹس ،4موبائل کنٹینرز اور ڈاکٹروں کی ٹیم ،10ایمبولینسز بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button
Close
Close