Urdu

غریب ماہی گیروں کو راشن کی فراہمی، پاکستان کوسٹ گارڈز میدان عمل میں، کشتیوں میں ماہی گیروں کی اسکریننگ

کراچی: غریب ماہی گیروں کو راشن کی فراہمی کیلئے پاکستان کوسٹ گارڈز میدان عمل میں کود پڑی ہے اور پسنی،گوادر، جیوانی اور منوڑہ (کراچی) کے غریب ماہی گیروں میں فری راشن کی فراہمی کی گئی۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ساحل سمندر کے ساتھ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کی تقریبا 20 چھوٹی بڑی کشتیاں اور 600 نفری سر گرم عمل ہیں ۔

بریکنگ: غریب ماہی گیروں کو راشن کی فراہمی، پاکستان کوسٹ گارڈز میدان عمل میں، کشتیوں میں ماہی گیروں کی اسکریننگ

بریکنگ:غریب ماہی گیروں کو راشن کی فراہمی، پاکستان کوسٹ گارڈز میدان عمل میں، کشتیوں میں ماہی گیروں کی اسکریننگhttps://regionaltelegraph.com/?p=3301

Posted by Regional Telegraph on Sunday, March 29, 2020

ترجمان نے بتایا کہ 284کشتیوں میں موجود 4256ماہی گیروں کو سمندر کے اندر کورونا وائرس کے حوالے سے اسکریننگ کی گئی جبکہ 04مشتبہ افراد کو گوادر ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر غریب ماہی گیروں میں فری راشن تقسیم کیا گیا اور ماہی گیروں میں کورونا وائرس کے حوالے سے طبی امداد اور ہدایات دی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close