Urdu

دعا منگی اغوا کیس، مغویہ نے جج کے سامنے ملزمان کو شناخت کرلیا

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دعا مانگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی جب گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران مغویہ نے ملزمان کو شناخت کرلیا۔ مغویہ دعا منگی سخت حفاظتی انتظامات میں عدالت پیش ہوئیں جہاں ملزم ذوہیب قریشی اور مظفر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ شناخت پریڈ کے دوران ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو ڈمی افراد کے درمیان کھڑا کیا گیا تھا جہاں جج کے سامنے مغویہ دعا منگی نے ملزمان ذوہیب قریشی اور مظفر کو شناخت کرلیا۔ عدالت کے روبرو اپنے بیان میں دعا منگی کا کہنا تھا کہ عدالت میں موجود ملزمان ذوہیب قریشی ،مظفر اور انکے دیگر ساتھیوں نے مجھے اغواء کیا تھا۔ دونوں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close