Urdu

لاک ڈاون کا 9واں روز:کراچی میں بھوک سے پریشان خواتین نے ایم اے جناح روڈبلاک کردی

کراچی: سندھ میں لاک ڈاون کے 9ویں روز خواتین کی بڑی تعداد نے راشن نہ ملنے کے باعث احتجاج کرتے ہوئے ایم اے جناح روڈ بلاک کردیا۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ کرتے ہوئے گھروں تک راشن ہنچانے کے دعوے کئے تھے تاہم لاک ڈاون کے دوران ایسے متعدد واقعات نظر ائے جہاں پرائیوٹ پارٹیوں نے راشن دینا چاہا تو عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ یہ حال ایم اے جناح روڈ پر بھی ہوا جہاں بھوک سے پریشان عوام جس میں بڑی تعداد میں خواتین شامل ہیں، گھروں سے باہر نکل آئی اور ایم اے جناح روڈبلاک کردیا۔ پولیس اور رینجرز نے احتجاجی خواتین کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے راشن ملنے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔ اسی اثنا میں سیلانی کی جانب سے قریبی پوائنٹ سے راشن دینے کا عمل معطل کردیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close