Urdu

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے خون کے عطیات میں کمی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

کراچی: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے خون کے عطیات میں کمی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں عدالت نے حکومت سندھ،سیکریٹری صحت، سیکریٹری داخلہ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کو نوٹس جاری کردئے ہیں اور فریقین سے 3 اپریل کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گذار طارق منصور کے مطابق صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث خون کے عطیات دینے والوں میں کمی آگئی جس کی وجہ سے گزشتہ دنوں خون نہ ملنے کے باعث دو بچے بھی جان کی بازی ہار گئے جبکہ خون کے عطیات میں کمی سےتھیلیسیمیا، ہیموفیلیاں اور کینسر کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ درخواست گذار کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث متاثرین کو خون کی بوتلیں مہیا کرنا حکومت سندھ،پی ڈی ایم اے کا کام ہے۔ درخواست گذار نے استدعا کی کہ حکومت کو خون کے عطیات دینے والوں کا خود انتظام کرنے کا حکم دیا جائے اور جو افراد خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں، انکا کرونا وائرس ٹیسٹ لازمی کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close