Urdu

کراچی: نماز جمعہ پر پابندی کے ملزمان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا گیا

کراچی: لیاقت آباد غوثیہ مسجد کے باہر پولیس پر حملے کے معاملے میں ملوث ملزمان مسجد امام رحیم یار قادری سمیت 9 ملزمان کے خلاف انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے گرفتارملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کےلئے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کردیا تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 14 اپریل کو ملزمان کے خلاف چالان طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق مسجد کمیٹی نے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے وبائی مرض کورونا وائرس کے پھیلاو کا سبب بنے، اہل محلہ کی جان کو خطرے میں ڈالا،عوام کو مشتعل کیا جبکہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی پر جان سے مارنے کی نیت سے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر پتھرو سے حملہ کیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کرلیا،دیگر کی تلاش جاری ہے، پولیس نے استدعا کہ ہے کہ چونکہ ملزمان کے اکسانے کے بعد پولیس اہلکاروں کو مارا پیٹا گیا اور سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے گئے، لہذا ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close