Urdu

پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا

اسکردو: پاک فضائیہ کا سی -130 طیارہ دالبندین سے زائرین کو لے کر اسکردو پہنچ گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ان زائرین کو پاک ایران سرحد پر واقع تافتان پر عارضی طور پر رکھا گیا تھا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا کوویڈ 19 وبائی مرض کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور انہی طیاروں کے ذریعے ہمسایہ ملک چین سے کئی ٹن امدادی اور طبی سامان اب تک پاکستان لایا جا چکا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close