Urdu

کراچی لاک ڈاون مں توسیع، لوگ راشن کیلئے رات گئے تک سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور

کراچی: سندھ میں لاک ڈاون میں توسیع اور سختی کے باعث عوام بھوک سے تڑپنے لگی ہے اور عورتوں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد راشن کیلئے دھکے کھا رہی ہے۔ اس حوالے سے کورنگی 5 نمبر پر رات کے اس پہر بھی شہریوں کا ہجوم دیکھنے میں آیا جہاں شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کاپیاں لے کر کہا تھا راشن گھر پہنچائیں گے تاہم 15 دن سے راشن کیلئے ترس رہے ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود راشن نہیں مل رہا۔ ایک شہری نے الزام عائد کیا کہ 25-50 تھیلے آتے ہیں اور خاص لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں جبکہ حکومت نے گھروں میں قید کر دیا ہے جہاں معصوم بچے بھوک سے بے حال ہیں۔ حکومت نےراشن پہنچانے کے جھوٹے وعدے کیئے، وزیر اعظم نے بھی جھوٹ کہا دھوکہ دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سہولتیں نہیں دے سکتی تو گھروں میں قید بھی نہیں کر سکتی لہذا اگر اس طرح ترسانا ہے تو نہیں چاہیئے راشن، لاک ڈاؤن توڑ کر اپنا کام دھندا شروع کر دیں گے

کراچی لاک ڈاون مں توسیع، لوگ راشن کیلئے رات گئے تک سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور

کراچی لاک ڈاون مں توسیع، لوگ راشن کیلئے رات گئے تک سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبورhttps://regionaltelegraph.com/?p=3973

Posted by Regional Telegraph on Wednesday, April 15, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close