Urdu

سجاول، راشن نہ ملنے پر بھوک سے لاچار شخص کی 6بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش

سجاول: وارڈ نمبر پانچ کا رہائشی آچار زنگیجو راشن نہ ملنے پر اپنے 6 معصوم بچوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہائوس کے سامنے پیٹرول کی بوتل لیکر احتجاج کرنے لگا۔

سجاول، راشن نہ ملنے پر بھوک سے لاچار شخص کی 6بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش

سجاول، راشن نہ ملنے پر بھوک سے لاچار شخص کی 6بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوششhttps://regionaltelegraph.com/?p=4108

Posted by Regional Telegraph on Saturday, April 18, 2020

مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ لاک ڈاوں کے باعث گھر میں فاقہ کشی ہے بچے بھوک سے نڈھال ہیں جبکہ سرکاری راشن رات کے اندھیرے میں اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے اور اس تقسیم میں غریبوں کو کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ بچوں کا حال دیکھا نہیں جاتا آج مجبور ہوکر پیٹرول چھڑک کر خود کو بچوں سمیت جلانے آیا ہوں۔۔ تاہم بچوں سمیت خودسوزی کرنے کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور بعد ازاں مذکورہ شخص کو بچوں کو ڈپٹی کمشنر ہائوس کے اندر لے گئی۔

Back to top button
Close
Close