Urdu

کراچی میں بھوک اور غربت کے ڈیرے، شہری نے گذارے کیلئے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا

کراچی: سندھ میں لاک ڈاون کی وجہ سے طویل بندش اور حکومتی نا اہلی کے باعث فاقوں میں گھری عوام نے اپنے طور پر گذر بسر کرنے کیلئے ترکیبیں لڑانا شروع کردی ہیں۔ایسا ہی ایک منظر کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ میں دیکھنے کو آیا جہاں شہری نے گھر کا سازو سامان برتن وغیرہ بیچنے کیلئے سڑک کنارے رکھ دئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی لاک ڈاون مں توسیع، لوگ راشن کیلئے رات گئے تک سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبور

سٹیزن جرنلسٹ کے رابطہ کرنے پر شہری کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ نہ کچھ گذر بسر ہو جاتا تھا لیکن ڈیڑھ مہینے سے کوئی کام کاج نہ ہونے کی وجہ سے فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں نہ تو کوئی سرکاری راشن پہنچا اور نہ ہی کوئی این جی او۔

یہ بھی پڑھیں: سجاول، راشن نہ ملنے پر بھوک سے لاچار شخص کی 6بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش

کراچی میں بھوک اور غربت کے ڈیرے، شہری نے گذارے کیلئے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا

کراچی میں بھوک اور غربت کے ڈیرے، شہری نے گذارے کیلئے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیاhttps://regionaltelegraph.com/?p=4517

Posted by Regional Telegraph on Tuesday, April 28, 2020

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
Close
Close